کورونا وائرس :پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج چھٹا روز،سڑکیں ویران
فائل فوٹولاہور:کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 2ہفتے کے لاک ڈاؤن کا آج چھٹا روز ہے،لاہور کی سٹرکیں ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت کے حکم کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا آج چھٹا روز ہے۔
لاہور شہر کی مصروف شاہراہیں سنسان اور ویران نظر آرہی ہیں، بازاروں میں عوام کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے تاہم معاملات زندگی مفلوج ہونے سے مزدور طبقے کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے احکامات پر کوئی عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا، حکومت دیہاڑی دار طبقہ کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے اعلان کردہ پیکج کو فوری طور پر عملی شکل دے۔
پنجاب بھر میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، بازار اور دکانیں آج بھی بند ہیں جبکہ جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز، گوشت، سبزی اور دودھ دہی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانیں رات 8بجے تک عوام کی سہولت کیلئے کھلی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔